Close Menu
    What's Hot

    بنگلہ دیش میں 2026 کے مہلک ترین مہینے کے بعد ڈینگی سے ہونے والی اموات 418 تک پہنچ گئی ہیں۔

    نومبر 2, 2026

    چپ بوم پر جنوبی کوریا کی برآمدات ریکارڈ 115.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    نومبر 2, 2026

    ہائی وولٹیج ہانگ کانگ سکسز کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت پر برتری حاصل کی

    نومبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    Qudrat DailyQudrat Daily
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Qudrat DailyQudrat Daily
    گھر » آکسفرڈ انٹرنیشنل ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ نے وقت کے لحاظ سے حساس طلباء کی درخواستوں کو سپورٹ کرنے کے لیے آکسفرڈ ELLT ایکسپریس کا آغاز کیا
    PR Newswire

    آکسفرڈ انٹرنیشنل ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ نے وقت کے لحاظ سے حساس طلباء کی درخواستوں کو سپورٹ کرنے کے لیے آکسفرڈ ELLT ایکسپریس کا آغاز کیا

    اگست 4, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    لندن، 31 جولائی 2026 /PRNewswire/ — آکسفرڈ انٹرنیشنل ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ (Oxford International Digital Institute, OIDI) نے آکسفرڈ JELLT ایکسپریس کے آغاز کا اعلان کیا ہے، یہ ایک نئی سروس ہے جو بین الاقوامی طلباء کو دو گھنٹے کے معمولی نوٹس پر انسانی ممتحن کے ساتھ اپنے اسپیکنگ ٹیسٹ دینے میں ان کی مدد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

    آکسفرڈ ELLT ایکسپریس امتحان دینے والے اہل افراد کو آکسفرڈ ELLT کے تمام اجزاء مکمل کر لینے سے 12 اوقات کار کے اندر انگریزی زبان کے ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ سروس اسی دن کے اسپیکنگ ٹیسٹ کی اپائنٹمنٹس بھی فراہم کرتی ہے، جس سے طلباء کو انسانی ممتحن کے ساتھ دو گھنٹے کے معمولی نوٹس پر لائیو اسپیکنگ ٹیسٹ دینے کی اجازت ملتی ہے۔

    چونکہ بین الاقوامی مطالعہ کے مواقع کے لیے مقابلہ بڑھتا جا رہا ہے، لہذا طلباء کو داخلے کی سخت ٹائم لائنز کو پورا کرنے کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ آکسفرڈ ELLT ایکسپریس کو قابل اعتماد اعلیٰ تعلیمی اداروں کو تیز تر راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس سے درخواست دہندگان کی یونیورسٹی کی درخواستوں کو زیادہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھانے میں انہیں مدد ملتی ہے۔

    اہم بات یہ ہے کہ تیز رفتار تبدیلی تشخیص کے عمل کو تبدیل نہیں کرتی ہے۔ آکسفرڈ ELLT اسپیکنگ کے ہر ٹیسٹ کی تشخیص بدستور تجربہ کار انسانی ممتحنین کے ذریعے کی جاتی ہے، معیار، ہم آہنگی اور تعلیمی سالمیت کے انہی معیارات کو یقینی بناتے ہوئے جن کی توقع ادارے اور شراکت داران آکسفرڈ ELLT سے کرتے ہیں۔

    “طلباء کے پاس ہمیشہ وقت کی آسائش نہیں ہوتی ہے، خاص طور پر داخلوں کی مصروف مدت کے دوران،” OIDI میں ڈیجیٹل اسسمنٹ اور پروڈکٹ اسٹریٹجی کے سربراہ Michael Shaw نے کہا۔ “آکسفرڈ ELLT ایکسپریس کو متعارف کروا کر، ہم اپنی ٹیسٹ سروس کو اور بھی تیز تر بنا رہے ہیں، لیکن اس معیار اور باریک بینی کو برقرار رکھ رہے ہیں جو انسانی ممتحنین کی جانب سے طلبہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو اور ان کی بولنے کی مہارتوں کے مناسب جائزے سے حاصل ہوتی ہے۔”

    دستیابی کی شرط کے ساتھ، نئی سروس ٹیسٹ دینے والے اہل افراد کے لیے اختیاری اپ گریڈ کے طور پر دستیاب ہے۔ یو ں تو بنیادی طور پر طلباء کا تعاون کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، مگر آکسفرڈ ELLT ایکسپریس تعلیمی اور بھرتی کرنے والے شراکت داروں کو وقت کے لحاظ سے حساس درخواست کی آخری تاریخ کے لیے کام کرنے والے درخواست دہندگان کو تجویز کرنے کا ایک اور اختیار بھی فراہم کرتا ہے۔

    آکسفرڈ ELLT کو Russell Group کے اداروں سمیت، دنیا بھر کی 300 سے زیادہ یونیورسٹیوں کے ذریعے تسلیم کیا جاتا ہے، اور یہ OIDI کے ڈیجیٹل اسسمنٹ سلوشنز کے پورٹفولیو کا حصہ ہے۔ آکسفرڈ ELLT ایکسپریس کا آغاز تنظیم کے لچکدار، قابل رسائی اور قابل اعتماد انگریزی زبان کا ٹیسٹ فراہم کرنے کے لیے جاری عزم کو تقویت دیتا ہے جو بین الاقوامی تعلیم کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔

    آکسفرڈ ELLT ایکسپریس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، https://oxfordellt.com/ellt-express ملاحظہ کریں۔

    آکسفرڈ انٹرنیشنل ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں

    ہم آکسفرڈ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کا حصہ ہیں۔ ہم آن لائن اور ہائبرڈ تعلیمی اور لسانی پروگراموں، اساتذہ کی تربیت کی اہلیتوں، اور آکسفرڈ ELLT کے ذریعے طلباء اور اداروں کی مدد کرتے ہیں، دنیا بھر میں 150,000 سے زیادہ طلباء انگریزی زبان کا ہمارا امتحان دیتے ہیں۔

    میڈیا رابطہ: oidimarketing@OxfordInternational.com

    متعلقہ اشاعت

    ہائی وولٹیج ہانگ کانگ سکسز کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت پر برتری حاصل کی

    نومبر 2, 2026

    Advent نے اپنی بین الاقوامی رسائی کو مزید بڑھاتے ہوئے ابوظہبی میں دفتر کھولا

    اکتوبر 24, 2026

    سنگاپور اور ملیشیا آج تک کی سب سے بڑی AppliedEdu کی آسیان رینکنگ میں سرفہرست ہیں

    اکتوبر 21, 2026

    وسطی ایشیا میں ترقی کی خواہاں چینی کمپنیوں کے ساتھ اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ ازبکستان 2026 کا آغاز

    اکتوبر 19, 2026
    تازہ ترین خبریں

    بنگلہ دیش میں 2026 کے مہلک ترین مہینے کے بعد ڈینگی سے ہونے والی اموات 418 تک پہنچ گئی ہیں۔

    نومبر 2, 2026

    چپ بوم پر جنوبی کوریا کی برآمدات ریکارڈ 115.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    نومبر 2, 2026

    ہندوستان نے 12 سالوں میں 496 ملین کو غربت سے نکالا: ورلڈ بینک

    اکتوبر 31, 2026

    کینیا پیداوار بڑھانے کے لیے کافی کی نئی اقسام پر شرط لگاتا ہے۔

    اکتوبر 31, 2026

    نو مہینوں میں عالمی ای وی کی رجسٹریشن ریکارڈ 11 ملین تک پہنچ گئی۔

    اکتوبر 30, 2026

    Apple MacBook Pro میں Touch اور PROLED XDR ڈسپلے لاتا ہے۔

    اکتوبر 30, 2026

    سمندری طوفان ارنب بڑے پیمانے پر انخلاء کے بعد ہندوستان کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا۔

    اکتوبر 29, 2026

    برینٹ 115 ڈالر فی بیرل سے اوپر چڑھتے ہی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    اکتوبر 29, 2026
    © 2022 Peshawar Daily | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.