Close Menu
    What's Hot

    مودی نے 21,800 کروڑ روپے کے پونے میٹرو پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔

    نومبر 4, 2026

    MEAPMP کا آغاز: MEA بھر میں آزاد ایڈ ٹیک اور پریمیم میڈیا کی خرید کو بہتر بنایا گیا

    نومبر 4, 2026

    ابوظہبی نے اوپن اے آئی کے چار معاہدوں پر دستخط کیے جب شیخ خالد آلٹمین سے ملے

    نومبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    Qudrat DailyQudrat Daily
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Qudrat DailyQudrat Daily
    گھر » یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس نے 2023 کے ویمین بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا آغاز کر دیا ہے
    PR Newswire

    یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس نے 2023 کے ویمین بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا آغاز کر دیا ہے

    جون 5, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    واشنگٹن، 5 جون، 2023 /PRNewswire/ — یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (USIP) نے 2023 کے ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پُروقار سالانہ ایوارڈ سِول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ایسی باہمت خواتین کو بطور اعزاز دیا جاتا ہے جو پرتشدد تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن قائم کر رہی ہیں۔

    بے شمار خواتین اپنے معاشروں میں امن کے قیام کیلئے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتی ہیں اور انصاف، سلامتی اور شمولیت کی سرکردہ تحریکوں کی قیادت کرتی ہیں مگر اس کے باوجود اکثر ان کی کاوشیں نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔ USIP ان خواتین کی حمایت جاری رکھنے اور تبدیلی اور امن میں ان کے کردار کے اثرات کو تسلیم کرنے اور ان کی کاوشوں کو اعزاز سے نوازنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    نامزدگیوں کی مدت 31 جولائی 2023 تک جاری رہے گی۔ USIP دنیا بھر کی تنظیموں اور لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ایسی غیر معمولی خواتین کی شناخت اور اعزاز میں حصہ لیں جنہوں نے قیام امن کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں۔ سال کے آخر میں USIP کے زیر اہتمام ایک تقریب میں ایوارڈ یافتہ خواتین کی عزت افزائی کی جائے گی اور انہیں نقد انعام دیا جائے گا۔

    USIP ایسی خواتین کی نامزدگیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے، جنہوں نے قیام امن کے لیے کام کیا ہے مگر پہلے انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔

    نامزدگیوں کا جائزہ ایوارڈ کے معیار کی بنیاد پر لیا جائے گا، بشمول: نامزد کردہ خاتون کی امن کے ساتھ وابستگی، اس کی غیر معمولی قیادت، قیام امن کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں اس کی شاندار مشق اور اس کے کام کے اثرات۔ 2023 کی ایوارڈ یافتہ کا انتخاب ویمن بلڈنگ پیس کونسل کرے گی، جو ممتاز ماہرین پر مشتمل ایک گروپ ہے اور یہ صنفی اور امن سازی کے معاملات پر USIP کو مشورے دیتا ہے۔

    ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے سابقہ وصول کنندگان میں کولمبیا کی ماریہ یوجینیا موسکیرا ریاسکوس، کینیا کی جوزفین ایکیرو اور جنوبی سوڈان کی ریٹا لوپیڈیہ شامل ہیں۔ 2019 میں اپنے آغاز سے اب تک USIP نے 24 خواتین کو ایوارڈ کے لیے مستحق کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

    ایوارڈ کے بارے میں مزید معلومات اور امن کی داعی کسی بھی خاتون کو نامزد کرنے کے لیے، ملاحظہ کریں: www.usip.org/womenbuildingpeace

    USIP کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں: https://www.usip.org/about

    لوگو– https://mma.prnewswire.com/media/1274028/United_States_Institute_of_Peace_Logo.jpg 

    متعلقہ اشاعت

    ہائی وولٹیج ہانگ کانگ سکسز کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت پر برتری حاصل کی

    نومبر 2, 2026

    Advent نے اپنی بین الاقوامی رسائی کو مزید بڑھاتے ہوئے ابوظہبی میں دفتر کھولا

    اکتوبر 24, 2026

    سنگاپور اور ملیشیا آج تک کی سب سے بڑی AppliedEdu کی آسیان رینکنگ میں سرفہرست ہیں

    اکتوبر 21, 2026

    وسطی ایشیا میں ترقی کی خواہاں چینی کمپنیوں کے ساتھ اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ ازبکستان 2026 کا آغاز

    اکتوبر 19, 2026
    تازہ ترین خبریں

    مودی نے 21,800 کروڑ روپے کے پونے میٹرو پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔

    نومبر 4, 2026

    MEAPMP کا آغاز: MEA بھر میں آزاد ایڈ ٹیک اور پریمیم میڈیا کی خرید کو بہتر بنایا گیا

    نومبر 4, 2026

    ابوظہبی نے اوپن اے آئی کے چار معاہدوں پر دستخط کیے جب شیخ خالد آلٹمین سے ملے

    نومبر 3, 2026

    انڈونیشیا نے غیر تیل کی برآمدات پر 10.6 بلین ڈالر کا تجارتی سرپلس پوسٹ کیا۔

    نومبر 3, 2026

    Apple iPhone Duo نے فولڈ ایبل ڈیزائن کے لیے ایک نیا بینچ مارک سیٹ کیا۔

    نومبر 3, 2026

    بنگلہ دیش میں 2026 کے مہلک ترین مہینے کے بعد ڈینگی سے ہونے والی اموات 418 تک پہنچ گئی ہیں۔

    نومبر 2, 2026

    چپ بوم پر جنوبی کوریا کی برآمدات ریکارڈ 115.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    نومبر 2, 2026

    ہندوستان نے 12 سالوں میں 496 ملین کو غربت سے نکالا: ورلڈ بینک

    اکتوبر 31, 2026
    © 2022 Peshawar Daily | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.